i پاکستان

دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، عاصم افتخارتازترین

August 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اور سکیورٹی اداروں نے قربانیاں دیں، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف مشترکہ تعاون بڑھائے۔اس کے علاوہ پاکستانی مستقل مندوب نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی