i پاکستان

فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مستردتازترین

February 07, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، محفوظ فیصلہ ڈی جی لا صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔ واضح رہے کہ 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فارم 33 امیدواروں کے ناموں کے مندرجات پر مشتمل فارم ہوتا ہے اور سلمان اکرم راجہ کے فارم 33 پر ان کی پی ٹی آئی سے وابستگی درج نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی