i پاکستان

فاطمہ قتل کیس: انکوائری کمیٹی کے سربراہ کو ڈی این اے نمونے کی مس ہینڈلنگ کا خدشہتازترین

December 12, 2023

کمسن فاطمہ قتل کیس میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ نے ڈی این اے نمونے کی مس ہینڈلنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر وحید نے کہا کہ انکوائری میں واضح ہوا کہ فاطمہ کے سیمپلز پہلے ڈی این اے لیب جامشورو منتقل ہوئے، انہیں ڈی سیل کرکے پروسیس کرنے کا عمل شروع ہوا تو سیمپلز کو آئی سی سی بی ایس کو بھیجنے کا کہا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر وحید نے کہا کہ سیمپلز کی منتقلی کو مس ہینڈلنگ کہا جا سکتا ہے، سیمپلز سے ملنے والے رزلٹ کو مشتبہ افراد سے ملایا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال اگست میں رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سال کی فاطمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی