i پاکستان

فضائی آپریشن ایک بار پھر درہم برہم، خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوختازترین

April 21, 2026

پاکستان کے ایئر پورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درہم برہم کرکے رکھ دیا۔لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 اور پشاور سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے، مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی