i پاکستان

فیاض چوہان پی پی 17اور فردوس عاشق این اے 70سے الیکشن لڑینگےتازترین

December 21, 2023

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمائوں فیاض چوہان اور فردوس عاشق اعوان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،سابق وزیر فیاض چوہان نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 17سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نعرہ ہے ملک کی ترقی اوربہتری کیلئے کام کرنا ہے، الیکشن میں مضبوط جماعت سامنے آئے گی جو عوام کیلئے کام کرے گی،انہوں نے کہا کہ 6جنوری2021میں سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا،کل ٹرمپ کو نااہل قراردیا گیا، پاکستانی ٹرمپ کے دور میں بھی حملے کیے گئے، اب انتظار کرنا ہوگا کہ پاکستانی ٹرمپ کو کب سزا سنائی جائے گی،دوسری جانب آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 70سیالکوٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، فردوس عاشق (آج) حلقے کے ریٹرننگ افسرکو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی