i پاکستان

فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

January 19, 2024

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آئندہ ہفتے حکومتی درخواست پر سماعت کرے گا۔ حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست میں مقررہ وقت میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی