i پاکستان

فیض آباد دھرنا کیس،ایم کیو ایم کی نظرثانی واپس لینے کیلئے درخواست دائرتازترین

October 05, 2023

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت عظمی میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جبکہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی