i پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر ہر دشمن کے دانت کھٹے کررہے ہیں‘ احسن اقبالتازترین

March 25, 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہر دشمن کے دانت کھٹے کررہے ہیں۔جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے دشمن کے 11 جہاز گرائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری طاقت سے سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پھر اڑان پاکستان کے ایجنڈے پر کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق ادا کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی