i پاکستان

فیلڈ مارشل کی امریکا آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی، واشنگٹن میں پاکستان کی گونج پر دشمن تڑپ اٹھا ہے،مشعال ملکتازترین

June 19, 2025

حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی امریکا آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی، واشنگٹن میں پاکستان کی گونج پر دشمن تڑپ اٹھا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک ظہرانہ نہیں، یہ پاکستان کی عزت، کشمیریوں کی آواز اور مودی کے جھوٹ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان نہ صرف ایک طاقت ہے، بلکہ سچ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں عشائیہ دے کر دنیا کو پیغام دیا ہے، دنیا نے مان لیا کہ پاکستان کی بات میں سچائی ہے، امریکا نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کی عزت کرتے ہیں، مودی کا چہرہ لٹک گیا، دنیا اب پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاکستان جھکتا نہیں، جھکا دیتا ہے، واشنگٹن میں پاکستان کی گونج پر دشمن تڑپ اٹھے، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل آئی ہیں کیونکہ پاکستان سرخرو ہوا۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور دنیا نے اس بات کو مان لیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن دنیا کے دل جیت رہا ہے، پاکستان اب تنہا نہیں دنیا ہمارے ساتھ ہے، مودی سرکار کو سمجھ آ گئی کہ کشمیر پر اب سچ بولنا پڑے گا، فیلڈ مارشل کی امریکا آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی