i پاکستان

فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے،محسن نقویتازترین

July 27, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیر دا،خلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، جبکہ سوگوار خاندان، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی