i پاکستان

فیروزوالا، زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر، ہسپتال منتقل کر دیاتازترین

November 01, 2023

فیروزوالا میں زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ فیروزوالا کے نواحی گاوں میں پیش آیا جہاں گاوں کے ہی 2 نوجوان سڑک کنارے پڑا زہریلی گیس کا سلنڈر گاوں لے آئے، زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے زہریلی گیس کا سلنڈر گاوں لانے والے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی