i پاکستان

فیصل آباد' 13 اشتہاریوں اور 17 منشیات فروشوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاتازترین

February 12, 2026

فیصل آباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 اشتہاریوں اور 17 منشیات فروشوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.

پولیس نے 17منشیات و شراب فروش گرفتار جن سے س7 کلو گرام چرس، 14 کلو بھکی، 1100 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔فیصل آباد پولیس نے مختلف جرائم میں مطلوب 13 اشتہاری اور 14 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرکے پولیس تحویل میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی