i پاکستان

فیصل آباد‘ ایف آئی اے کی کاروائی، انسانی سمگلر گرفتارتازترین

March 25, 2026

فیصل آباد میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتارکر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، ملزم غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو یورپ ممالک بھیجنے میں ملوث پایا گیا۔ انہوں نے بتایا ملزم شہریوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور چکا تھا، ملزم کے قبضے سے چیک بکس، موبائلز، لیپ ٹاپ، پاسپورٹس، جعلی ویزے اور دیگر سامان برآمد کی گیا جبکہ ملزم بین الاقوامی انسانی سمگلر کے گینگ سے منسلک تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی