فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے قریب واقع ایک نجی ہاسٹل کے کمرے سے امجد نامی طالبعلم کی پھندا لگی لاش ملی ہے، متوفی امجد ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چوتھے سمیسٹر کا طالبعلم تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جھنگ بازار پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی