فیصل آباد میں پولیس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ستیا نہ روڈ پر پیش آیا،زخمیوں میں 6پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی