i پاکستان

فیصل آباد ، زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق،4 حالت غیرتازترین

June 22, 2026

فیصل آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدین سمیت خاندان کے 4 افراد کی حالت بگڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سول لائن میں مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانے سے د و معصوم بہن بھائی زندگی کی بازی ہارگئے،میاں بیوی سمیت گھر کے چار افراد کی حالت بھی غیر ہو گئی۔ورثا کے مطابق زاہد قادری کی فیملی نے رات کے کھانے میں دال کھائی جس کے بعد انکی طبیعت بگڑگئی، متاثرین کوفوری طور پر الائیڈ اسپتال ٹومنتقل کیاگیا،جہاں زیرعلاج ایک بچے کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔جاں بحق ہونیوالے بتول فاطمہ اورمنیرکی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں تاکہ موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی