i پاکستان

فیصل آباد،12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحقتازترین

February 24, 2024

فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس میں 12 سالہ ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا جہاں تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی جس کیبعد مالکن کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کاکہنا ہیکہ مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا اور تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے، خاتون کا دعوی تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں جب کہ بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق بچی کے پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی