i پاکستان

فیصل آباد،بھانجے نے ادھار پیسے نہ دینے پر ماموں کو قتل کردیاتازترین

September 18, 2023

فیصل آباد میں ادھار رقم نہ دینے پر بھانجے نے ماموں کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اہلخانہ کے مطابق ملزم نے پنتالیس ہزار روپے مانگے تھے۔نہ دینے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔پان شاپ کے باہر نوجوان کے قتل کی ویڈیوسامنے آگئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اکبرعلی دوستوں کے ہمراہ آیا تو اس کے بھانجے نے گولی ماردی. ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے،تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی