i پاکستان

فیصل آباد،گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8افراد زخمیتازترین

March 13, 2024

گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 202 چک گٹی کے گھر میں پیش آیا، سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ روز داردھماکے کے بعد دونوں گھروں کے مکین ملبے تلے دب گئے، اہل خانہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے، جبکہ 3 افراد ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا اور گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پایا۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ میں بھی اسی نوعیت کے سلنڈر دھماکے ہوئے جس میں بچے جاں بحق اور اہل خانہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی