i پاکستان

فیصل آباد،گرلز ہاسٹل میں طالبات کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتارتازترین

March 22, 2024

پولیس نے فیصل آباد کے ایک پرائیویٹ گرلز ہاسٹل میں طالبات کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا، جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طورپر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا یہ معاملہ سامنے آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے شکایت درج کرائی کہ ''ہاسٹل کی انچارج خاتون کے بھائی نے واش روم میں نہانے کے دوران اس کی ویڈیو بنائی، ملزم موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے ایک سوراخ سے خفیہ طور پر ویڈیوبنا رہا تھا، اس دوران موبائل پرنظر پڑ گئی''، بعد ازاں س شکایت پر پولیس نے طالبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کرکے ہاسٹل انچارج ہنزہ اور ویڈیو بنانے والے اس کے بھائی عمر کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی