i پاکستان

فیصل آباد،پولیس کا دھاتی ڈور بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاون جاریتازترین

March 26, 2024

فیصل آباد میں خونی کھیل سے بڑھتے حادثات کی پیش نظر پولیس نے کریک ڈاون تیز کردیا۔ فیصل آباد میں پولیس نے اڑتالیس گھنٹوں میں دھاتی ڈوربنانیوالی 2فیکٹریوں سے5 ہزار سے زائد چرخیاں پکڑلیں۔ پولیس کے مطابق منصورہ آبادمیں پتنگ سازی کے3کارخانوں سے 30 ہزار پتنگیں پکڑی گئی، جبکہ 48 گھنٹوں میں 153 مقدمات میں 17 مینوفیکچررز پکڑے گئے۔ سی پی اوفیصل آبادکا کہنا ہے کہ وزیراعلی سے پتنگ بازوں کیخلاف سخت قانون سازی کی درخواست کی ہے،کریک ڈان جاری ہے،شہری خونی کھیل میں ملوث افراد کی اطلاع 15 پردیں۔ دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم جاری ہے،ملتان ریجن میں اب تک پتنگ بازی کے خلاف 406 مقدمات درج کرکے 1 ہزار 6 سو 30 دھاتی ڈوریں قبضے میں لے کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی