i پاکستان

فیصل آباد‘ 4 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیاگیاتازترین

July 01, 2026

ڈکیت گینگز کے خلاف فیصل آباد پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب رحمان نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اظہر اور اس کے تین ساتھی چاند افتخار،عارف اور تجمل علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پنتالیس لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا،گرفتار گینگ سے ڈکیتی اور چوری کے 5 سنگین مقدمات ٹریس آؤٹ کر لیے گئے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی