فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بوٹا چوک میں مدرسہ کے 15 سالہ طالب علم شعیب کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد رفاقت اور دو طالب علموں ریحان اور عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقتول شعیب دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی نعش بورے میں بند کر کے سائیکل پر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوئی تھی۔ سی پی او تنویر حسین کے نوٹس پر قائم خصوصی ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔?دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ استاد رفاقت علی بچوں سے بدفعلی میں ملوث تھا اور اسے ڈر تھا کہ ذہین طالب علم شعیب اس کا پول نہ کھول دے۔ رفاقت نے شعیب سے حسد رکھنے والے دیگر دو طالب علموں کو اکسایا، جنہوں نے شعیب کو گلا دبا کر قتل کیا اور نعش نالے میں پھینک دی۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان مکمل کر کے سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی