فیصل آباد کے علاقے علامہ اقبال کالونی کے مدرسے 15 سالہ طالبعلم کو قتل کردیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق دو ساتھی طالب علموں نے گلا دبا کر طالب علم شعیب کو قتل کیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے لاش نالے میں پھینک کر قاری پر قتل کا الزام لگایا، تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرکے لاش برآمد کرلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بٹالہ کالونی میں شعیب کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی کو اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے چالیار میں طالب علم کی تشدد سے موت کے واقعے کے بعد مدرسہ سیل کر دیا۔مقدمے میں نامزد 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جب کہ مرکزی ملزم محمد عمر روپوش تھا جس کی گرفتاری کے لیے علاقہ عمائدین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔مظاہرین نے مین کالام اور مٹہ جانے والی شاہراہ بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں مزید 2 افراد نامزد کئے جائیں، طلبا کے مطابق بخت امین اور عمر زادہ بھی تشدد میں ملوث تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی