i پاکستان

فلائٹ سیفٹی،پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندیتازترین

May 24, 2025

ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 روزکیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق پشاورضلعی انتظامیہ نے طیاروں کو حادثات سے بچانے کیلئے پشاور باچا خان ایئرپورٹ کے اردگرد علاقوں میں پتنگ بازی،کبوتر بازی اور لیزر بیم کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے،جو دو ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گی۔ اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیا کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچا کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ نے عوام سے ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی