i پاکستان

فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 12 اکتوبر جمعرات کو کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جائیں گیتازترین

October 11, 2023

فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 12 اکتوبر جمعرات کو کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نعیم اختر چوہدری کے مطابق مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیوں کا آغاز ہو گا جو آبشار چوک پہنچیں گی اور وہاں جلسہ عام منعقد ہو گا جہاں مختلف سیاسی ،سماجی اور دینی شخصیات سمیت تاجر برادری وکلاء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمائندے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرینگے۔ پہلی ریلی ڈی سی آفس کوٹلی سے آبشار چوک پہنچے گی۔دوسری ریلی شہید چوک کوٹلی سے آبشار چوک آئے گی جبکہ تیسری ریلی  رولی کراس سے آبشار چوک پہنچے گی۔ضلعی انتظامیہ نے فلسطین کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوام الناس سے ریلیوں اور جلسہ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی