i پاکستان

فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کی پشت پناہی، صدارتی انتخابات میں مسلم کمیونٹی جو بائیڈن کے خلاف متحرک ہو گئیتازترین

March 11, 2024

مسلم کونسل آف امریکہ نے فلسطین میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دینے پرامریکہ کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے خلاف '' ون ملین مسلم ووٹ فار ٹرمپ '' کی مہم شروع کر دی جس میں مسلم ووٹرز اور تنظیموں کو امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیا جائے گا،اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم کونسل آف امریکہ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی تمام ریاستوں میں قیام پذیر مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں سے رابطے کر رہے ہیں اور تمام مسلمانوں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے گا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں کیونکہ جو بائیڈن نے فلسطین میں تیس ہزار بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں نہ صرف اسرائیل کا ساتھ دیا بلکہ اب بھی اسرائیل کو امریکی صدر کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ملین ووٹ دلوایا جائے گا تاکہ جو بائیڈن جیسے انسانیت اور بالخصوص مسلم دشمن امیدوار کو صدر بننے سے روکا جا سکے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے علاوہ دیگر کمیونیٹیز سے بھی رابطے کر کے انہیں فلسطین میں ہونے والے عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے ذمہ دار جو بائیڈن کے خلاف ووٹ پول کرنے کی درخواست کی جائے گی ،رانا زمان سعید نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت مسلم دنیا فلسطین میں جاری انسانیت کے قتل عام کو رکوانے میں ناکام رہی ہے اب امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ جو بائیڈن جیسے اسرائیل کے سرپرست کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی