i پاکستان

فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، اہلخانہ سے فون پر بات کی اجازت مل گئیتازترین

March 11, 2024

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔ جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد سے متعلق کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو کو نیب نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے مقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف انکوائریاں ابھی جاری ہیں۔ فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ خاندان کے افراد اور بیٹیوں سے فون پر بات کی اجازت دی جائے جس پر احتساب عدالت نے فواد چوہدری کی استدعا منظور کر لی۔ احتساب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی