i پاکستان

فواد چوہدری کی مالی فراڈ سے متعلق کیس میں ضمانت منظورتازترین

February 13, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی مالی فراڈ سے متعلق کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چوہدری کی مالی فراڈ سے متعلق کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کی درخواست منظور کر لی گئی۔ فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی