لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری نے درج تمام مقدمات میں گرفتاری اور ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست دائر کر دی۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف 32مقدمات درج ہیں، عدالت تمام مقدمات میں گرفتاری کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی