i پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیاتازترین

January 29, 2024

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔ سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسن نے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے۔ اس موقع پر لاہور بار کے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نا دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاں۔ جسٹس سردار طارق نے بینچ سے علیحدگی اختیار کر لی جس کے باعث خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا اور بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا جس کے بعد تین رکنی ججز کمیٹی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی