i پاکستان

فرحت اللہ بابر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفیتازترین

November 24, 2023

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔ فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا۔ پی پی رہنما فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی