i پاکستان

فرحت اللہ بابر کی پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کی تصدیقتازترین

November 24, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کی جانب سے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میرے پاس پارٹی کے متعدد عہدے تھے اس لئیاستعفی دیا ، پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کا عہدہ بھی میرے پاس ہے،یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے ممبر کی ذمہ داری بھی میں نبھا رہا ہوں۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے بھی کہا کہ بزرگ سیاستدان سائیڈ پر ہوجائیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تین چار عہدے ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی