i پاکستان

گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہتازترین

March 25, 2024

کراچی میں قیمتوں پر قابو پانے کے موثر طریقہ کار کی عدم موجودگی کے باعث شہر بھر میں لوگ بکرے کے گوشت کے لیے 2000 سے 2300 روپے فی کلو اور گائے کے گوشت کے لیے 1200 سے 1400 روپے فی کلو ادا کر کے مشکلات کا شکار رہے۔ خیال رہے کہ شہری انتظامیہ نے مٹن کی قیمت 1700 روپے اور گائے کے گوشت کی قیمت 800 روپے فی کلو مقرر کی ہے تاہم گوشت کے تاجروں نے پہلے ہی سرکاری نرخوں کو مسترد کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی