i پاکستان

غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کیساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیقتازترین

June 21, 2025

مسلم لیگ ن کے سینئررہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبل انعام جیتنا اہم نہیں، ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر ) پر سعد رفیق نے لکھا کہ صدر ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنا چاہیے، خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے، خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان، یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی