i پاکستان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ و طالبات اورفیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہتازترین

March 12, 2024

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا ۔ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ وطا لبات اور فیکلٹی نیملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا،طلبا نے یاد گارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ طلبا کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لییدی گئی لازوال قربانیوں اورکسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں فوجی طرز زندگی اورروزمرہ کے معمول کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی،طلبہ وطالبات نیفوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھاجس سے وہ خوب محظوظ اورمتاثر ہوئے، طلبا کو اسالٹ کورس بھی دکھایا گیا،انہوں نے بکتر بند گاڑیوں پر سیر بھی کی۔ طلبا کو ٹینک مینٹیننس اورموبائل ریمپ بنانے کی مشق دکھائی گئی۔ ان ایکٹوٹیز سیطلبہ و طالبات بہت متاثر ہوئے،اس دورے کامقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ طلبا کا کہنا تھاکہ ہمیں یہاں پر بہت سی ایکٹوٹیز دکھائی گئی ہیں۔ہم نے عسکری ٹریننگ دیکھی اور پاک فوج کے وطن عزیز کے ساتھ جذبے نے ہمیں بہت متا ثر کیا۔" ہم پاک فوج کی ٹریننگ اور تربیتی معیار کو خوب سراہتے ہیں۔" "ہماری پاک فوج کسی بھی دشمن کی فوج سے کم نہیں ہے اور وقت آنے پر ہماری حفاظت کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی