i پاکستان

غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا 2 اساتذہ پر زیادتی کا الزامتازترین

August 08, 2023

ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے 2 اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، دونوں اساتذہ کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی