i پاکستان

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری، مزید 708 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئےتازترین

January 24, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 جنوری کو مزید 708 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 194 مرد، 156 خواتین اور 358 سے زائد بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے درجنوں گاڑیوں میں متعدد خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 23 جنوری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی