i پاکستان

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

November 25, 2023

سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی