i پاکستان

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،پرویز الہی و دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلبتازترین

January 25, 2024

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا،اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو طلب کرنے کے باوجود کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو ایسے حاضری معافی نہیں ہوتی، یہ میری عدالت ہے اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا،اس کے علاوہ فہد، طاہر مکی، حیدر، سمیع اللہ، محمد عبداللہ، مختار احمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،بعد ازاں عدالت نے چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے تمام ملزمان کو یکم فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی