i پاکستان

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے میں ہزاروں ڈالر برآمد، 2 ملزمان گرفتارتازترین

October 07, 2023

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر چھاپا مارا اور کارروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کو پشاور کے علاقے صدر بازار سے گرفتار کیا گیا، جن میں عاطف اللہ اور خالد شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی