i پاکستان

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی، مزید 2 ہزار 473 افراد وطن واپس روانہتازترین

December 08, 2023

ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 ہزار 473 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے، گزشتہ روز یعنی 7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔ گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 284 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 416,925 تک پہنچ چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی