i پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب،سماعت 4 نومبر تک ملتویتازترین

October 30, 2023

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔ معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی