ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کو بلاامتیاز بجلی کی فراہمی نہیں کی جا رہی، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہریوں کو بلا امتیاز بجلی کی فراہمی کا حکم دے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی