i پاکستان

غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی، مزید 1207افغان باشندے اپنے ملک چلے گئےتازترین

December 30, 2023

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 1207افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ہیں،29دسمبر 2023کو جانے والے 1207افغان شہریوں میں 374مرد، 319خواتین اور 514بچے شامل تھے جبکہ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 453,480تک پہنچ چکی ہے،افغان باشندوں کی واپسی کا یہ سلسلہ جاری وساری ہے، افغانستان روانگی کے لیے اب تک 112گاڑیوں میں 131خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی