i پاکستان

غربت اور پسماندگی عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، عاصم افتخارتازترین

June 20, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غربت، عدم مساوات اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی تنازعات کی بنیادی وجوہات ہیں ، ترقی، انسانی حقوق اورامن آپس میں جڑے ہوئے ہیں اورجب تک ان مسائل کا منصفانہ حل تلاش نہیں کیا جاتا، پائیدارامن ممکن نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غربت، پسماندگی اور تنازعات کے عالمی امن پر اثرات سے متعلق مباحثہ کے دوران کیا ۔عاصم افتخار نے زور دیا کہ ایک منصفانہ عالمی معاشی نظام قائم کیا جائے، ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں نرمی کی جائے۔موسمیاتی فنانسنگ کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی امداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ دنیا کو حقیقی امن کی جانب بڑھایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی