سوئی ناردرن گیس کی طرف سے گیس قیمتوں میں اضافے کی پٹیشن پر اوگرا سماعت کے دوران چیئرمین اوگرا مسروراحمدخان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ابھی کوئی اضافہ نہیں ہورہا،نئی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ چیئرمین اوگرا نے واضح کیا کہ ضروری نہیں کہ سوئی ناردرن گیس نے جتنا اضافہ مانگا اتنادیدیا جائے،اوگرا سماعت مکمل کرکے تمام پہلوں کاجائزہ لیگا،اوگرا صرف سوئی ناردرن گیس کی بات نہیں سنتا، ہم گھریلو صارفین،صنعتی اور تجارتی شعبے کے مفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ دوران سماعت ترجمان ایپٹما نے کہاگیس کی قیمتوں کی وجہ سے2023 میں جی ڈی پی کی شرح کم ہوئی،پروٹیکٹڈ صارف سے ایک عشاریہ 17 ڈالر قیمت وصول کی جاتی ہیں جو پیداواری لاگت سے کم ہے۔ ترجمان ایپٹما کیمطابق ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21 ارب سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر ہو چکی ہیں،جنوری 2023 سیگیس کی قیمت 2.3 گنا بڑھ چکی ہیں، 63 فی صد گیس گھریلو صارفین کو دے کرضائع کر رہے ہیں۔ امریکہ،یورپ سیمہنگی بجلی پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار رک جائے گی،چین اور بھارت میں صنعتوں کو 3 اور 5 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی پاکستان میں 15 سینٹ ہے،خطے کیتمام ممالک کو سستی گیس مل رہی ہے اور ہم مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔ چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے کہا گیس کی نئی قیمتوں میں یکم جولائی 2024 سیاضافہ ہوگا،گیس کی قیمتوں میں آج سیکوئی اضافہ نہیں ہورہا،ضروری نہیں کہ سوئی ناردرن گیس نیجتنا اضافہ مانگا اتنادیدیا جائے،اوگرا سماعت مکمل کرکے تمام پہلوں کاجائزہ لیگا،اوگرا صرف سوئی ناردرن گیس کی بات نہیں سنتا، ہم گھریلو صارفین،صنعتی اور تجارتی شعبے کیمفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی