i پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائیگی ، امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،محسن نقویتازترین

February 21, 2026

نگراں وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلی جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگراں وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور گلگت بلتستان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور پرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی