i پاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات،کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جائیں گے ، پولنگ 7جون کو ہوگیتازترین

April 15, 2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی آج 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کراسکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ 7جون کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی