گلگت بلتستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات شدت اختیار کر گئے ، جہاں ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔متاثرہ علاقوں میں داریل، کھنبری، بھٹوگاہ، کھنر، ہوڈر، نیاٹ اور تھور شامل ہیں، جہاں سیلابی ریلوں کے باعث فصلیں، باغات، مکانات اور زرعی زمینیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیلاب سے رابطہ پل،واٹر چینلز، پن چکیاں اور دیہی سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔حکام کے مطابق کلائو ڈ برسٹ اورگلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائو ں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے،جس کے نتیجے میں دریا کنارے آبادیاں بھی خطرے کی زد میں ہیں۔مقامی افراد نے بروقت امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی